ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / نائب صدر نے ملک کی اعلیٰ تعلیم کے نظام میں تبدیلی کی پیروی کی

نائب صدر نے ملک کی اعلیٰ تعلیم کے نظام میں تبدیلی کی پیروی کی

Tue, 30 Apr 2019 21:07:49  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی: 30 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) نائب صدر وینکیا نائیڈو نے 21 ویں صدی کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ملک کی اعلی تعلیم کے نظام میں غیرمعمولی تبدیلی کی منگل کو وکالت کی۔انہوں نے کہاکہ وقت آ ہے کہ ہندوستان کو خود کو علم اور جدت طرازی کے مرکز کے طور پر قائم کرے،اس کے لئے ہمیں مختلف علاقوں میں 21 ویں صدی کی تیزی سے بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اعلی تعلیم کے نظام میں تبدیلی کرنی ہوگی۔ نائب صدر نے یہاں تعلیم اور اخلاقیات موضوعاتی ڈاکٹر راجارام جی پوریا یادگاری لیکچر دیتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ کورس، نصاب اور تعلیم آرٹ ڈیزائننگ چنتن اورتنقید کا استعمال کرتے ہوئے مکمل طور تبدیل کرنا ہوگا۔طالب علم صحیح وقت پر کہیں سے بھی سیکھ سکتا ہے۔ٹیکنالوجی نے مختلف ذرائع سے فاصلے کی رکاوٹ مؤثر طریقہ سے ہٹا دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم ترقی کا سب سے اہم انجن ہے اور یہ ایک بہترین تحفہ ہے جسے آپ تہذیب کی ترقی اور انسانیت کی مسلسل ترقی کے لئے بچوں اور نوجوانوں کو فراہم کر سکتے ہیں۔


Share: